پانچواں ون ڈے؛ جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہا ہے۔ شارجہ انٹر نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی پلیئینگ الیون میں اسد شفیق کو ڈراپ کرکے عمر امین کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، صہیب مقصود، مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سعید اجمل، جنید خان اور محمد عرفان شامل ہیں جبکہ پروٹیز نے عمران طاہر ، مورنے مورکل اور ڈیل اسٹین کو آرام دیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ ، کوانٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی، ابراہم ڈی ویلئیرز، جین پال ڈومنی، ڈیوڈ ملر، رابن پیٹرسن، پارنیل، ورنون فلینڈر، ٹسوٹسوبے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز پہلے ہی 1-3 سے اپنے نام کرچکا ہے

تبصرے بند ہیں.