اسلام آباد:
پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اس کیس میں پوری قوم متعلقہ ہے کیونکہ فریق وزیر اعظم ہیں اور ہمیں 20 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کو بھی دیکھنا ہوگا۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے آغاز پر مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے اپنی موکلہ کے نام پر خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات عدالت کے روبرو پیش کیں، دستاویزات میں جائیداد کی خریداری کی تاریخیں اور دیگر قانونی دستاویزات شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.