اسلام آباد:
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں وزیراعطم نواز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمنی جواب اور تقاریر میں تصاد ہے۔
پاناما لیکس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ حامد خان بہت سینئر وکیل ہیں اور انہوں نے قانون پر کتاب بھی لکھ رکھی ہے لہذا میڈیا کو ان کے حوالے سے احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔
تبصرے بند ہیں.