ٹی 20 اسکواڈ عرب صحراؤں کی طرف اڑان بھرنے کیلیے تیار

لاہور: 

قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ اسکواڈ عرب صحراؤں کی طرف اڑان بھرنے کیلیے تیار ہے، مختلف شہروں سے آنے والے کھلاڑی ہفتے کونیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرینگے، ڈسپلن پر لیکچر کے بعد رات کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی روانگی طے ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین یو اے ای میں ٹوئنٹی20سیریز کا آغاز23ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، اگلے روز دونوں ٹیمیں اسی گراؤنڈ پر پھر نبرد آزما ہونگی،آخری مقابلہ 27 ستمبر کو ابوظبی میں شیڈول ہے، منتخب اسکواڈ میں سرفراز احمد ( کپتان )، شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، عمراکمل، شعیب ملک،محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، سعدنسیم، محمد عامر، وہاب ریاض،حسن علی، سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.