ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی سرفرازاحمد کپتان کی حمایت سے محروم

مانچسٹر(سپو ر ٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اپنے کپتان کی حمایت سے محرومی کا سامنا رہا کیونکہ بابراعظم نے گزشتہ روز واضح کردیا کہ دونوں دستیاب وکٹ کیپرز باصلاحیت ہیں محمد رضوان کی فارم لاجواب ہے تو سرفراز احمد کو بے پناہ تجربہ حاصل ہے اور ٹیم انتظامیہ کیلئے ان دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب آسان نہیں ہوگا لہٰذا جو بھی ٹیم کمبی نیشن کے لحاظ سے بہتر ہوا وہ انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنے گا۔

تبصرے بند ہیں.