آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد 19 اوورز کا کھیل کردیا گیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی اننگز:
آج میچ میں اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی اور قومی ٹیم نے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جب کہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈکی اننگز :
انگلینڈ نے 161 رنزکا ہدف 14 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈکی جانب سے ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بین اسٹوکس نے 36 اور لیونگٹسن نے 28 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز کیے، وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔
تبصرے بند ہیں.