ٹیکسٹائل کی صنعت میں چند مصنوعات پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ہٹانے کی منظوری

فیصلے سے ہمارے برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو وسیع کرنے کے قابل ہونگے ،مشیر تجارت

اسلام آباد (سماء رپورٹر)اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں چند مصنوعات پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ہٹانے کی منظوری دیدی گئی۔

مشیر تجارت کے مطابق یہ منظوری ہماری خام مال وغیرہ پر ڈیوٹی میں کمی کے ذریعے لاگت کو کم کرنے کی پالیسی کے تحت کی گئی۔ مشیر تجارت کے مطابق خام مال وغیرہ پر ڈیوٹی میں کمی میک ان پاکستان کے تحت صنعت کاری کو فروغ دینے اور برآمدات کی بنیاد پر ترقی یقینی بنانے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ مشیر تجارت کے مطاق باضابطہ نوٹیفیکیشن وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔ مشیر تجارت کے مطابق اس فیصلے سے ہمارے برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو وسیع کرنے کے قابل ہوں گے اور ہماری عالمی مسابقت بہتر ہوگی۔ مشیر تجارت کے مطابق وزارت تجارت اب دوسرے شعبوں کیلئے اسی پالیسی کے تحت اصلاحات کرے گی جس میں چمڑے انجینئرنگ کیمیکلز فارما اور فوڈ کی صنعتیں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.