ٹیم میں کوئی مصباح کا ساتھ دیتا نظر نہیں آیا، محسن

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سابق کوچ و اوپنر محسن حسن خان نے کہا کہ ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر مایوسی کا لفظ چھوٹا پڑ گیا۔ بیٹنگ کا فلاپ ہونا دیرینہ بیماری بن چکی، معاملات بہتر بنانے کی کوئی پلاننگ اور حکمت عملی نظر نہیں آتی، کوئی بیٹسمین مصباح الحق کا ساتھ دیتا نظر نہیں آیا، بولرز کی کارکردگی پر حرف گیری نہیں کی جاسکتی، ہم تمام میچ بیٹنگ کی وجہ سے ہارے، مسائل کا جلد ہی کوئی حال نہ نکالا گیا تو گرین شرٹس انٹرنیشنل سطح پر بہت پیچھے چلے جائیں گے، زوال کی کھائی سے نکلنے کیلیے دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔راشد لطیف نے کہا کہ چیف کوچ ڈیو واٹمور اور ان کے معاون سب بری طرح ناکام ہوگئے، ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر رہنمائی کرنے اور حکمت عملی بنانے والا کوئی نہیں، شکستوں پر صرف کھلاڑیوںکو الزام دینا درست نہیں ہوگا، کرکٹ کے معاملات کو سدھارنے کیلیے بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ میں نئے چہرے لانے کی ضرورت ہے، جب تک کھیل کی سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگ آگے نہیں آئیں گے مسائل کے حل کی کوئی توقع نہیں رکھناچاہیے۔

تبصرے بند ہیں.