اسلام آباد:
پاکستان میں صارفین کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کے استعمال کی مد میں مجموعی طور پر 98 ارب روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے سالانہ رپورٹ 2016 جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کے ریونیو میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال2015-16 کے دوران ٹیلی کام ریونیو 452.8 ارب روپے رہا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران موبائل بینکنگ کے ذریعے مجموعی طور پر1492ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ٹیلی ڈینسٹی 70.9فیصد رہی ہے۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران ملک کے قومی خزانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا حصہ 157.8ارب روپے رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.