ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

دبئی: 

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ بیٹنگ میں اظہر علی ٹاپ 10 میں موجود ہیں،زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ویسٹ انڈین پلیئرز نے نمایاں بہتری حاصل کرلی جبکہ میزبان ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد سکندر رضا نے بیٹنگ اور بولنگ میں بڑی چھلانگیں لگالیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن برقرار رکھی،اظہر علی ٹاپ10 میں ملک کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اورسری لنکا چھٹے نمبر پر ہیں، ویسٹ انڈیز نے 75 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن بچائے رکھی، زمبابوے کو 2 ریٹنگ پوائنٹ ملنے پر ٹاپ 10 میں جگہ مل گئی، بیٹنگ میں ٹاپ 5 پوزیشنز میں کوئی تغیر رونما نہیں ہوا، اس پر حسب سابق اسٹیون اسمتھ، جوئے روٹ، کین ولیمسن، چتشور پجارا اور راہول ڈریوڈ شامل ہیں، کوہلی چھٹے، ہاشم آملا ساتویں، لوکیش راہول آٹھویں، اجنکیا راہنے نویں اور اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.