دبئی:
عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح الحق ٹاپ 10 بیٹسمینوں سے باہر ہوگئے،یونس خان کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی، اظہر علی تنزلی کے ساتھ 13ویں نمبر پر پہنچے، بولرز میں یاسر شاہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح الحق ٹاپ 10میں اپنی جگہ برقرار نہ رکھ پائے،کپتان 2 درجے تنزلی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگئے۔ یونس خان بدستور چوتھی پوزیشن پر ہیں، اظہر علی ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے 13ویں نمبر پر پہنچے، اسد شفیق کی 17ویں پوزیشن برقرار رہی، سرفراز احمد 23،محمد حفیظ 37 اور سمیع اسلم 61ویں درجے پر ہیں، راجکوٹ میں بھارت کیخلاف سنچری جڑنے والے جوئے روٹ نے ایک چھلانگ لگاتے ہوئے کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا،اسی میچ میں تھری فیگر اننگز کھیل کر الیسٹر کک ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ 10میں شامل ہوئے، حسیب حمید نے 64ویں پوزیشن کے ساتھ
تبصرے بند ہیں.