ٹھوس شواہد پر نیب کو گرفتاری کا مکمل اختیار

سریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزم کیخلاف کافی شواہد ہوں تو نیب کو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے ۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں جلیل ارشد کے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران معزز عدالت عظمیٰ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کیخلاف کافی شواہدہوں تونیب کوگرفتاری کامکمل اختیارہے۔نیب آرڈیننس میں گرفتاری سے روکنے کی کوئی پابندی نہیں،نیب کسی بھی ملزم کوپیشگی اطلاع کے بغیرگرفتارکر سکتاہے۔نیب کوٹھوس شواہدکی بنیادپرگرفتاری کامکمل اختیارہے۔سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ ٹھوس شواہد پر گرفتاری کیلیے پیشگی اطلاع شرط نہیں۔

تبصرے بند ہیں.