ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا،عمران خان

اسلام آباد: 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا چاہے میرے  گھر کے باہر 10 ہزار کارکنان بھی جمع ہو کر احتجاج کریں تو بھی  اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔

بنی گالہ میں دھرنا دینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بورڈ نے جوفیصلے کیے وہ کسی صورت تبدیل نہیں کیے جائیں گے،چاہے 10 ہزار کارکنان بھی دھرنا دے دیں فیصلے ہر گز تبدیل نہیں ہوں گے کیونکہ اگر آج چند لوگوں کی موجودگی پر  فیصلے تبدیل کیے تو کل اس سے زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوکر آئیں گے تو وہ بھی مطالبات پیش کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.