ٹرمپ کے مشیر کا سعودیہ اور بحرین کا دورہ،سربراہان مملکت سے ملاقاتیں

جیرڈ کشنر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں فلسطین اسرائیل مذاکرات کی بحالی پرتبادلہ خیال کیا

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امارات کے بعد امریکی صدر کے مشیر نے سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے مشیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں فلسطین اسرائیل مذاکرات کی بحالی پر گفتگو کی۔جیرڈ کشنر اسرائیلی وفد کے ہمراہ امارات آئے تھے، ان کا دعوی ہے کہ مزید عرب ممالک چند ماہ میں اسرائیل سے تعلقات بحال کرلیں گے۔دوسری جانب قطر نے اسرائیل سے تعلقات کے لیے مقبوضہ بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام لازمی قرار دے دیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا وائٹ ہاوس کے مشیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ قطر 2002 کے عرب امن تجاویز کے مسودے پر قائم ہے۔

تبصرے بند ہیں.