ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا،امریکی اخبار

واشنگٹن: 

امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا کہ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا، سمجھ سے باہر ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان مخالف ٹویٹ کا کیا مقصد تھا اور ٹویٹ سب کو سوچنے پر مجبور کر گیا کہ اس کی ضرورت ہی کیا تھی،عالمی سطح پر یوں پاکستان کی تذلیل کسی خصوصی حکمت عملی کا نتیجہ تھی یا محض جذبات پر قابو نہ رکھ کر امریکی صدر کا غصہ تھا۔

تبصرے بند ہیں.