وینزویلا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہوئی، اقوام متحدہ کا الزام

اعلی سرکاری عہدیداروں کے ان جرائم سے باخبر ہونے یا ان کی طرف سے براہ راست تعاون کے اشارے بھی ملے ،رپورٹ

جنیوا(مانیٹر نگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے وینزویلا میں صدر نکولاس مادورو اور ان کی حکومت پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام عائد کیا ہے اورکہاہے کہ اعلی سرکاری عہدیداروں کے ان جرائم سے باخبر ہونے یا ان کی طرف سے براہ راست تعاون کے اشارے بھی ملے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے دیگر امور کے علاوہ غیر قانونی سزائے موت اور منظم تشدد کا ذکر بھی کیا ۔ ان ماہرین نے کہا کہ یہ واقعات انفرادی نہیں تھے بلکہ اعلی سرکاری عہدیداروں کے ان جرائم سے باخبر ہونے یا ان کی طرف سے براہ راست تعاون کے اشارے بھی ملے ۔ ماہرین نے ان مبینہ جرائم کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کیا جبکہ وینزویلا کی حکومت ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.