اوہائیو (سپو ر ٹس ڈیسک) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نووک جوکووچ، یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور کینیڈین ٹینس سٹارمائیلوس رونک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ امریکہ کے ریلی اوپلکا، جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف اور سربین پلیئر فلپ کریجینوویک کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں نووک جوکووچ نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹروف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے بھی بآسانی ٹاپ فور لائن عبور کرلی، انکا امریکی کھلاڑی ریلی اوپلکا کیساتھ کوارٹر فائنل میچ کا پہلا سیٹ 5-6 کے پوائنٹس تک پہنچا تھا کہ میزبان کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔ کینیڈین ٹینس سٹار مائیلوس رونک نے سخت مقابلے کے بعد سربین کھلاڑی فلپ کریجینوویک کو مات دیکر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔ انکی فتح کا سکور 4-6، 7-6(7-2) اور 7-5 تھا۔
تبصرے بند ہیں.