پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹریننگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، یہی وہ چیز ہے جو بابر کو دیگر کھلاڑیوں میں ممتاز بناتی ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی لیکن بابر اعظم کے ہمراہ امام الحق بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔ پاکستان ٹیم کا ابھی کیمپ شروع نہیں ہوا لیکن کپتان بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں وہ صبح کے اوقات میں ٹریننگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور جہاں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں اس کے لیے پریکٹس شروع کر دیتے ہیں ۔انفرادی ٹریننگ کے لیے اوپنر امام الحق بھی ان کے ہمراہ ہو تے ہیں۔یشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کو وہاب ریاض نے بولنگ کی، بابر اعظم اور امام الحق کو تھرو ڈاؤن کے ساتھ بھی پریکٹس کرائی گئی۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون جب کہ ٹیسٹ کے چوتھے نمبر کے بیٹر بابر اعظم نے آج سلیب کی مدد سے خصوصی ٹریننگ کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم نے باؤنس کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس کرائی۔
تبصرے بند ہیں.