وہاڑی میں ایم پی اے جہانزیب کھچی کے 5 ملازمین زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق

وہاڑی: تحصیل میلسی میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب کھچی کے 5 ملازمین زہریلا کھانا کھانے سےجاں بحق جب کہ 4 کی حالت غیر ہوگئی۔ سابق ضلع ناظم اور تحریک انصاف کے رہنما ممتازکھچی اور ان کے بھتیجے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب کھچی کے ڈیرے پر گزشتہ رات باورچی محمد نواز نے ملازمین کے لئے کھانا بنایا ، جسے کھانے کے بعد 9 ملازمین کی حالت غیر ہوتے ہی انہیں میلسی کے نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جہاں شعبان اوررانا نامی ملازم اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 ملازمین عرفان ، اللہ دتہ اور نور محمد آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرنے والوں میں باورچی محمد نواز کا بیٹا اللہ دتہ بھی شامل ہے جبکہ زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا ہے

تبصرے بند ہیں.