واشنگٹن (فارن ڈیسک )امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکرٹری اور صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پی اے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پینس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر کی جمعہ کو کورونا کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد وہ وائٹ ہاو¿س کی تیسری شخصیت ہیں جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک پینس کی پریس سیکرٹری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاو¿س میں کورونا پھیلنے سے متعلق پریشان نہیں ہیں، وائٹ ہاو¿س حکام کا کہنا ہےکہ وہ کمپلیکس کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظت اقدامات اٹھارہے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائیک پینس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر نائب صدر سے رابطے میں تھیں البتہ ان کی حال میں صدر ٹرمپ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔کیٹی ملیر امریکی صدر ٹرمپ کے اہم مشیر اسٹیفن ملر کی اہلیہ ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاو¿س کی جانب سے اسٹیفن ملر کے کورونا ٹیسٹ اور ان کے تاحال وائٹ ہاو¿س میں کام کرنے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی ملر کا جمعرات کے روز کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا تھا جو اگلے ہی روز جمعہ کو مثبت آیا۔کیٹی ملر کا ایک روز کے وقفے سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ ٹیسٹ کے تمام عمل کا بنیادی تصور بہت اچھا نہیں ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کی پریس سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک روز قبل وائٹ ہاو¿س نے صدر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے والے ایک فوجی اہلکار میں کورونا کی تصدیق کی تھی۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ میں بھی کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاو¿س کے اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا اسسٹنٹ بیٹی کے ساتھ ساتھ کام کرتا تھا جو کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے آس پاس نہیں آیا، ایوانکا ٹرمپ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گزشتہ دو ماہ سے ان کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعے کام کر رہی تھی۔
تبصرے بند ہیں.