ووٹوں کی تصدیق کیلیے نادراملازمین متعین، ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آ باد: نادرا نے ووٹروں کے انگوٹھوں کی تصدیق اور مفصل انکوائری کیلیے الیکشن ٹریبونل کے احکام پراپنے ملازمین متعین کرکے ان کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے منتخب ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ قواعد وضوابط عوامی نمائندوں، میڈیا اورنادراملازمین کیلیے ہیں جس کا مقصدغیرجانبداری یقینی بنانا اورمفادات سے بالاتر ہو کر قومی اہمیت کے امورکی انجام دہی ہے۔ وہ ملازمین جواس پروجیکٹ پرکام کررہے ہیں،ان سے غیر جانبداری کے حلف نامے پر دستخط کرائے گئے ہیں،طارق ملک نے کہاکہ نادراکے وہ ملازمین جو علاقائی، لیگل ونگ یا نادرا ڈیٹا ویئرہاؤس میں کام کررہے ہوں ،کو اس کام میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ملازمین کیلیے لازم ہے کہ وہ بغیرکسی سیاسی وابستگی، خوف یاذاتی پسند وناپسند سے بالاتر ہوکر ذمے داری سے فرائض انجام دیں۔ ایسے ملازمین جو اس عمل کا حصہ ہونگے وہ الیکشن ٹریبونل میں دائر مقدمات کے پٹیشنرز سے رابطہ نہیں رکھیں گے اور اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ وہ اس حوالے سے اطلاعات میڈیا تک نہ پہنچائیں۔ ملازمین کو پابندکیاگیاکہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے بھیجے جانیوالے ثبوت اور دستاویزات کو احتیاط سے رکھیں

تبصرے بند ہیں.