وفاق نے پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کےلیے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف شواہد اکٹھے کرنےکے لئے کمیٹی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرایا، جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری داخلہ کو شکایت کے اندراج کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے کے افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں گے، یہ کمیٹی ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے افسران پر مشتمل ہو گی جو پرویز مشرف کے خلاف آئین اقدامات کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے پرویز مشرف کے 3 نومبر 2007 کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے آرٹیکل 6 کے تحت سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا

تبصرے بند ہیں.