وفاقی کابینہ نے عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: 

وفاقی کابینہ نے سردار عبدالمجید دستی کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں سندھ کے موجودہ آئی جی اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر عبدالمجید دستی کو سندھ پولیس چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ عبدالمجید دستی گریڈ 22 کے آفیسر ہیں اور محکمے میں بطور سینئر افسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس انیس سو ساٹھ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.