وفافی کابینہ کا حجم آئین میں متعین کردہ تعداد سے بھی کم ہوگا، چوہدری نثار
اسلام آ باد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نئی وفافی کابینہ کا حجم آئین میں متعین کردہ تعداد سے بھی کم ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی، آئین اور قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ ملکی خزانے کی لوٹ مار میں شامل افراد کا احتساب کیا جائے گا اس کے علاوہ نئی کابینہ میں شامل وزرا کا بھی احتساب ہوگا اور ان کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ 5 جون کو کیا جائے گا لیکن کابینہ کا حجم آئین میں متعین کردہ تعداد سے بھی کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہمیں محب وطن قوتوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ ہماری بھرپور مدد کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.