ولنگٹن (نیٹ نیوز )وزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ٓرڈرن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کردیا، نیوزی لینڈ میں سخت لاک ڈاو¿ن کے باعث کورونا کیسز کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے اور 27 اپریل کو نیوزی لینڈ میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں مہلک وائرس سے اب تک 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1469 ہے اور 1180 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ٓرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے منگل سے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا بھی اعلان کیا جس کے بعد مخصوص کاروبار، تعلیم اور صحت کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم معیشت کو کھول رہے لیکن عوام کی سماجی زندگی کو نہیں کھول رہے۔دوسری جانب حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہونے کا مطلب ہرگز نہیں کہ مہلک وائرس کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے، وزیراعظم کے اعلان کے بعد بھی نیوزی لینڈ میں آج مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ایک مصدقہ اور 4 مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔خیال رہے کہ صرف چین اب تک مہلک وائرس کو شکست سے دوچار کرسکا ہے اور وبا کے مرکز ووہان میں بھی کوئی مریض موجود نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.