وزیر خزانہ نے 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی تردید کردی

اسلام آباد: 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، ایسی افواہیں مذموم عزائم رکھنے والے عناصر پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ کے علاوہ 40 ہزار کا بانڈ بھی بند نہیں کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.