وزیر تجارت کا فرنیچر انڈسٹری کو مراعاتی پیکیج دینے کا اعلان

لاہور: 

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت فرنیچر کے شعبے کو برآمدات میں اضافے اور فرنیچر کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے مراعات کا پیکیج دے گی اور ہر ممکن مدد کرے گی۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں چھٹی 3 روزہ ’’انٹیریئر پاکستان‘‘ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نسبتاً سستے اور بہتر کوالٹی کی وجہ سے پاکستانی فرنیچر کی دنیا بھر میں بڑی طلب ہے، ایسی نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اس نمائش کے انعقاد کا تمام تر سہرا میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں پاکستان فرنیچر کونسل کو جاتا ہے، حکومت فرنیچر کے شعبے کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرے گی اور اس شعبے سے وابستہ کارکنوں کی تربیت کیلیے سہولتیں فراہم کرے گی، اس نمائش سے نہ صرف مقامی بلکہ بیرونی خریدار بھی پاکستانی فرنیچر کی طرف متوجہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.