وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کو ووٹ حاصل کر لیا، قومی اسمبلی میں موجود 180 ارکان نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قرارداد پیش کی تھی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا،وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کی تو اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے آپ کبھی بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی لیں گے،ظہرانے کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اسکا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل یقینی بنائے گی، کوئی کچھ بھی کر لے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.