لاہور( شوبزڈیسک)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ جہاں سیاستدانوں اور دوسرے شعبوں میں بیٹھے مافیاز کا کڑا احتساب ہو رہا ہے بالکل اسی طرح فلم انڈسٹری میں موجود مافیاز کے خلاف بھی کریک ڈائون ہونا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بھی مافیاز بیٹھے ہیں جن کی وجہ سے انڈسٹری کو مشکلات کا سامناہے ۔ انوہںنے کہا کہمیں نے حکومت سے چار کروڑ روپے مالی امداد کی اپیل کی ہے اوریہ میراحق بنتاہے ،میں نے فلم انڈسٹری کو اپنے کئی سال دئیے ہیں اور جب فنکارپر مشکل وقت آتاہے تو اس کو اپنا حق مانگنا چاہیے ۔ میں نے حکومت کودرخواست دی ہے کہ مجھے چار کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے ۔میں یہ نہیں بتاسکتی میں نے یہ رقم کہاں خرچ کرنی ہے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ فلم ’’باجی ‘‘میں نبھائے گئے کردار کا میری حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ،کچھ لوگ اس کہانی کو میرے ساتھ منسوب کر رہے ہیں ،’’ باجی ‘‘میں میراکرداربڑاشاندارتھا لیکن اس کا میری حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔
تبصرے بند ہیں.