وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی یوم شہادت کے موقع پر پولیس سمیت صوبے کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسکیورٹی کے فول پروف اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طے شدہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہان ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر شرپسند عناصر پر گہری نظر رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی، اس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں، انھوں نے ٰ طے شدہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔
تبصرے بند ہیں.