وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ رواں برس مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک ہو گی۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قابل قدر اور باعث فخر ادارہ ہے۔واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)کا قیام 2006 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ریسکیو 1122 طبی ہنگامی صورتحال، آگ لگنے، خطرناک مواد کے واقعات، روڈ ٹریفک حادثات، عمارت گرنے، دھماکے، سیلاب اور پانی سے بچاؤ وغیرہ کے پیشہ ورانہ انتظام کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.