وزیراعلیٰ پنجاب نے داتا دربار کے باہر پولیس وین پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے داتا دربار کے باہر پولیس ناکے پر دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا، ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب کھڑی تھی، دھماکے سے ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔دھماکے میں شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار، ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ داتا دربار کے داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، زخمیوں کو میو ہسپتال لایا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.