اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس میں جے یو آئی اور پیپلزپارٹی نے فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کیس کا فیصلہ 3 رکنی بنچ اکیلے نہیں کر سکتا، چیف جسٹس ابہام دور کرنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے بھی کیس میں فریق بننے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.