لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھوا دیا۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بے بنیاد الزامات عائد کئے، سابق گورنر سندھ نے سولر پینل کی خریداری سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ لگائے گئے الزامات میں وفاقی کابینہ کے سرکاری عمارتوں پر سولر پینل کی تنصیب کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کا فائدہ سلما ن شہباز کو پہنچے کا الزام عائد کیا کہ سلماہن شہباز سولر پینل کی کمپنی چلا رہے ہیں۔ یہ بھی الزام عائد کیا کہ سلمالن شہباز نے پاکستان کو سولر پینل مہیا کرنے کےلئے معاہدہ کیا ہے ۔عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات میں کوئی صداقت نہیں، یہ تمام بے بنیاد الزامات شہرت خراب کرنے کےلئے لگائے گئے۔نوٹس کے مطابق عمران اسماعیل کی اس ٹویٹ کو چار ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ، سلمالن شہباز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران اسماعیل بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر معافی مانگیں، سلماان شہباز نے اپنے وکیل منصور عثمان انور کی جانب سے عمران اسماعیل کو نوٹس بھیجوایا ہے۔
تبصرے بند ہیں.