اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے3گھنٹے بعدپھرشروع۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث سپیکر اسد قیصر کی جانب سے ساڑھے 12 بجے تک ملتوی ہونے والا اجلاس تاحال شروع نہیں ہو سکا۔صدرن لیگ واپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 اپریل ملکی تاریخ کاتابناک دن تھا،عدالت نے آپ اوروزیراعظم کے غیرآئینی اقدام کوکالعدم قراردیا،سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہاو¿س کی کارروائی چلائی جائے،آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہاہے،ایوان سلیکٹڈ وزیراعظم کوشکست فاش دینے جارہاہے،پوری قوم کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنے کوملا،سپیکراسدقیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کےمطابق من وعن اپناکام کروں گا،سپریم کورٹ کافیصلہ پڑھاہے،چاہتے ہیں قومی اسمبلی میں عالمی سازش پربھی بات ہو،شہبازشریف نے کہا کہ عالمی سازش کی بات کریں گے توسپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی ہوگی،آپ عالمی سازش کی بات کریں گے توبات دورتک جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.