وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔وزیراعظم کی بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، وزیرمملکت حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ ملکی معیشیت، درآمدات و برآمدات کے خسارے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 11 جون کو پیش کئے جانے والے مالی بجٹ 2019-20 کے خدوحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ چئیرمین آیف بی آر شبر زیدی نے وزیراعظم کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اس دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں، ایمنسٹی سکیم سے جو فائدہ نہ اٹھاے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں آئی ایم ایف معاہدے کے باعث خدشہ ہے کہ عوام پر بھاری ٹیکس لگائے جائیں گے کیونکہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کے دباو پر پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھا چکی ہے جس سے عوام کی مہنگائی کے مقابلے قوت برداشت پہلے ہی جواب دے چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.