وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی اسلام آباد سے نکلے سرگودھا، خوشاب اور تلہ گنگ پہنچ گئے۔وزیراعظم اسپتالوں میں ایک بستر پر چار چار بچوں کو دیکھ کر برہم ہوگئے، مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ لی، تیمارداروں سے ان کے پیاروں کا حال پوچھا، وارڈز میں جاتے ہوئے ایک بچہ باپ کے کندھے پر سوار نظر آیا تو اس سے بھی حال احوال پوچھ لیا۔تلہ گنگ کے سٹی تھانے میں کھڑی گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں سوال کیے، روزنامچہ چیک کیا، قیدیوں سے ان کے جرائم کے بارے میں دریافت کیا، کہا نیا پاکستان تب بنے گا جب لوگوں کو تھانے میں خوف نہ ہو، چاہتا ہوں لوگ سمجھیں کہ پولیس اسٹیشن ان کےتحفظ کیلیے ہے۔نہ پروٹوکول، نہ سیکیورٹی، نہ گاڑیوں کے قافلے نہ کوئی تام جھام، عوام کو کیا سہولتیں مل رہی ہیں،کیا مشکلات درپیش ہیں، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے خوشاب، سرگودھا اور تلہ گنگ کے طوفانی دوروں پر نکل کھڑے ہوئے۔سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ایسے پہنچے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی پتہ نہ چلا، بچوں کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں پہنچے تو لوگ وزیراعظم کو دیکھ کر حیران رہ گئے، ایک بیڈ پر چار چار بچوں کو دیکھ کر وزیراعظم برہم ہوگئے، لیڈی ڈاکٹر سے تفصیلات پوچھ لیں۔سرگودھا سے خوشاب پہنچے تو جوہر آباد کے اسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کے تیمارداروں سے ان کے پیاروں کی خیریت دریافت کی، لوگوں کی خیریت پوچھتے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں جاتے ہوئے ایک بچہ باپ کے کندھے پر سوار نظر آیا تو اس سے بھی حال احوال پوچھ لیا۔وزیراعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر اسپتال میں بچے کی ولادت بھی ہوئی، نومولود کے والد نے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا۔خوشاب سے تلہ گنگ پہنچے تو سیدھا تھانہ سٹی کا رخ کیا، روزنامچہ چیک کیا، حوالات میں قیدیوں سے پوچھا کہ کس جرم میں یہاں پہنچے، وزیر اعظم عمران خان نے سٹی تھانے میں کھڑی گاڑیوں کی موجودگی پر بھی سوال کیے۔تھانے میں پولیس کی کارکردگی جانچتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب لوگوں کو تھانے میں خوف نہ ہو،چاہتا ہوں لوگ سمجھیں کہ پولیس اسٹیشن ان کےتحفظ کیلیے ہے۔
تبصرے بند ہیں.