وزیراعظم نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دے دی، نجم سیٹھی –

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دے دی ہے۔ نئے آئین سے کرکٹ بورڈ میں کرپشن اور بدانتظامی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اسلام آباد: (آن لائن) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کی تاریخ آج دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین جمہوری تقاضوں کے مطابق ہے جس میں تمام حکام کے اختیارات میں توازن رکھا گیا ہے۔ نئے آئین کے تحت چیئرمین کو اس کے عہدے سے ہٹایا بھی جا سکے گا۔ نئے آئین کے تحت کرکٹ کے معاملات میں ہونے والی بد انتظامی اور کرپشن کے دوازے بند ہو جائیں گے۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ جس کام کے لئے آئے تھے وہ مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمشنر کا تقرر ہو گیا ہے۔ پی سی بی کا نیا آئین جمہوری ہوگا۔ آئین میں جمہوری تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.