وزیراعظم نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: 

وزیراعظم نوازشریف نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو 50 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

وزیراعظم نوازشریف سے پانی وبجلی کے وزیر خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے جب کہ دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے سیکریٹری پانی و بجلی کو فیصلے پر عملدرآمد کا ٹاسک سونپ دیا ہے اور پہلے مرحلے میں آزمائشی بنیادوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم کے اس اعلان سے بجلی کی کم وصولی والے علاقے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.