وزیراعظم نوازشریف سے خورشید شاہ کی ملاقات، چیئرمین نیب کے تقرر پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد: وزیراعظم نوازشریف سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کے لیے ناموں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے اپوزیشن کے حمایت یافتہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے بھی نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس عہدے کے لیے نئے نام لائے جائیں گے اور تمام فریقین سے اس مقصد کے لیے مزید مشاورت کی جائے گی ، تاہم دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے ناموں پر مزید غور کرنے اور رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں سینیٹر رضا ربانی بھی شریک تھے

تبصرے بند ہیں.