وزیراعظم شہبازشریف کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھالیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی وزراءسے حلف لیا۔حکمران اتحاد نے اقتدار سنبھالنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی، جس میں 31 وفاقی وزراء، تین وزرائے مملکت اور تین مشیروں سمیت 37 ارکان شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 13 اور پیپلز پارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں جب کہ جے یو آئی 4 کے 4 اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، صدر رفیق، ریاض حسین پیرزادہ، اعظم نذیر تارڑ، جاوید لطیف، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مفتاح اسماعیل نے حلف اٹھایا۔۔ پیپلز پارٹی کے وفاقی وزراءمیں خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، مرتضیٰ محمود، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھائی، ساجد طوری، عبدالقادر پٹیل اور شازیہ مری شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق اور فیصل سبزواری بھی وفاقی وزراءمیں شامل ہیں۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے اسد محمود، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، سینیٹر طلحہ محمود کو بھی وزارت ملی۔ میں عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفیٰ نواز نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔احسن اقبال کووزیرمنصوبہ بندی کاقلمدان سونپ دیاگیا‘راناثنااللہ کووزارت داخلہ کاقلمدان سونپ دیاگیا‘شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیرانسدادمنشیات کاقلمدان سنبھال لیا‘اسعدمحمود وزیرمواصلات،طلحہ محمودکووزیرسیفران کاقلمدان سونپاگیا‘ مفتاح اسماعیل کووزیرخزانہ کاقلمدان سونپ دیاگیا ۔

تبصرے بند ہیں.