وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، رانا ثنا اللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پروزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ روجھان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے، نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اوروزیراعلی کی سیکورٹی میں غیرمعمولی اضافہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر کیاگیاہے۔انھوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ بل تیاری کے آخری مراحل میں ہے ستمبریا اکتوبرمیں مکمل ہوجائیگا، صوبے میں ضلعی سطح پرجماعتی بنیادوں پرالیکشن کروائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلیے آل پارٹیزکانفرنس میں متفقہ لائحہ عمل تیارکیاجائیگا

تبصرے بند ہیں.