وزارت تجارت نے نو کمرشل ٹریڈ مشن بند کر دیئے، عملہ واپس بلا لیا

وزارت تجارت نے بیرون ممالک نو کمرشل ٹریڈ مشن بند کر دیئے عملہ واپس بلا لیا گیا۔ واپس آنے والے اہلکاروں کو وزارت تجارت میں تعینات کیا جائے گا۔

اسلام آباد: () سینیٹر حاجی غلام علی کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ میکسیکو، ٹریپولی، او آئی سی ٹریڈ آف جدہ سمیت نو بیرون ممالک کے مقامات سے ٹریڈ مشنز بند کر دیئے گئے ہیں عملے کو واپس بلا لیا گیا جھنیں وزارت تجارت میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ بعض ٹریڈ مشنز کے مقامات کو تبدیل کر دیا گیا ہے جنیوا میں ڈبلیو ٹی او ونگ کی سترہ آسامیوں کو کم کر کے دس کی گئی ہیں۔ ٹریڈ مشنز کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ انگلش نہ بولے جانے والے ممالک میں ٹریڈ قونصلر کی تعنیاتی سے قبل مقامی زبان سکھائی جائے گی۔ سفیروں کو بھی تجارتی معاملات میں حصہ لینے کی ہدایات دی گئی ہیں جو ٹریڈ مشن کارکردگی نہیں دکھائے گا واپس بلا لیں گے۔ قائمہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ ٹریڈ مشنز کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ ٹریڈ قونصلر ملکی تجارت کو فروغ دینے کی بجائے ذاتی کاروبار کرتے ہیں انکی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔

تبصرے بند ہیں.