ورلڈ کپ ٹی 20: جنوبی افریقہ کے 30 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے جنوبی افریقہ کے ابتدائی تیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈربن: () آئندہ سال ہونیوالے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پروٹیز کے ابتدائی تیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ فاف ڈیو پلیسی جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 30 رکنی ٹیم میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور اے بی ڈی ویلئیرز شامل ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آل راؤنڈر جیک کیلس ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں نا کام رہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان چھ جنوری کو ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.