ودہولڈنگ ٹیکس، بینکوں کے 5 سال کا آڈٹ کرنے کاحکم

اسلام آ باد: ایف بی آرنے ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے ملک کے تمام بینکوں کا پچھلے5 سال کاآڈٹ کرنے کے احکام جاری کردیے اورہدایت کی گئی کہ بینکوں کے ذمے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میںواجبات بارے رپورٹ تیارکرکے رواںما(اکتوبر)کے دوران ایف بی آرکوجمع کرائی جائے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرکی طرف سے تمام چیف کمشنر زلارج ٹیکس پیئریونٹس اسلام آباد،کراچی اورلاہورکے علاوہ ملک کے 18 ریجنل ٹیکس آفسزکے چیف کمشنرزکولکھے جانیوالے لیٹرنمبری 7(14)S(WHT-I)/2013 میںکہاگیاکہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 149 کے تحت تمام چیف کمشنرزپانی اپنی حدودمیں واقع بینکوں کے اکائونٹس وحسابات کی چھان بین کرتے وقت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 13کوملحوظ خاطر رکھا جائے۔ دستاویز میں چیف کمشنرزکوہدایت کی گئی کہ قومی خزانے کونقصان سے بچانے کے لیے بینکوں کے حسابات کاآڈٹ کاآڈٹ کرتے وقت جہاں جہاں انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 13(7)اطلاق ہوتاہے وہاں اس شق کولاگوکیاجائے اوراس شق کے مطابق بینکوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے دستاویز میں تمام چیف کمشنرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام بینکوں کا پانچ سال کاآڈٹ کیاجائے اورجوبینک بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ڈیفالٹرپایاجائے اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.