واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی اسحاق ڈار سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

واشنگٹن:واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک نامعلوم شخص نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک نامعلوم شخص نے اسحاق ڈار سے بدتمیزی کی تاہم وزیر خزانہ کے ساتھ موجود شخص نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اسی کی زبان میں جواب دیا۔گزشتہ روز بھی لندن میں تحریک انصاف کے حامیوں نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو روک لیا تھا،جنید نے پی ٹی آئی کے حامیوں سے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے لیکن تمیز کے دائرے میں ہونا چاہیے۔اسی دوران نواز شریف کی سکیورٹی نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو جنید سے دور کیا،واقعے پر پولیس بھی طلب کرلی گئی۔خیال رہے کہ وزیر خزانہ چار روزہ دورہ امریکا میں مختلف مالیاتی اداروں اور رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.