ن لیگ کی سینئرقیادت کا علیم خان سے رابطہ‘سابق سینئر وزیرپنجاب آج جہانگیرسے ملیں گے

لاہور:سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان سیاسی منظر نامے پر متحرک ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے علیم خان سے رابطہ کیا۔ علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے گزشتہ تین روز میں 40 سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ علیم خان آج ترین ہم خیال گروپ سے ملاقات کے لیے ترین کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔ پارٹی میں سب سے بڑے گروپ سمیت تمام گروپوں کو اکٹھا کرکے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ سیاسی منظرنامہ واضح ہونے تک تمام ارکان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ 40 ارکان میں دس صوبائی وزراءشامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.