مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی بہاولپور صوبے کے قیام کے مطالبے کی قرارداد جمع کرا دی۔مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے، مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے اور بہاولپور صوبے کے بل جمع کرا چکی ہے، حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے وسائل اور اختیارات برابری کی سطح پر تقسیم ہونگے، جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ بہاولپور کے عوام کا بھی درینہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، الیکشن سے قبل حکومتی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ وفا کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.