(ن) لیگ اپنی شکست تسلیم کرکے اقتدار سے علیحدہ ہوجائے:فواد چوہدری

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے (ن) لیگ کو اقتدار سے علیحدہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی شکست تسلیم کرکے اقتدار سے علیحدہ ہوجائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا ذمے داری کا احساس کرنا ہوگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ زرداری سیاست کے دن گزرگئے ہیں، عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.