کابل:
نیٹو نے افغان صوبہ قندوز میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 معصوم شہری ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے زیراثر افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی اور 3 افغان اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد نیٹو نے بلاتقریق بمباری کی جس کے نتیجے میں شہری آبادی میں گولے گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد لاشیں لے کر گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔
تبصرے بند ہیں.